Monday, March 28, 2011

orakzai agency damaka


 
 
 
دس اکتوبر کو بھی ایک مبینہ خودکش بمبار نے طالبان مخالف جرگے کو نشانہ بنایا تھا
اطلاعات کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک اور دس کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری طرف صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں طالبان نے عیدالاضحی کے احترام میں ایک ہفتے تک یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔
قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی کے پولٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کی دو پہرایک بجے کلایہ کے علاقے میں بارود سے بھری ایک گاڑی ریموٹ کنٹرول بم سے اڑائی گئی ہے جسکی وجہ سے قریب کھڑے چھ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔
انکے بقول مارے جانے والے تمام افراد اس وقت پہرہ دینے میں مصروف تھے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں پر بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔اورکزئی ایجنسی میں باقی علاقوں کی طرح طالبان کےاثر و نفوذ میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
دس اکتوبر کو بھی ایک مبینہ خودکش بمبار نے طالبان مخالف جرگے کو نشانہ بنایا تھا جس میں اسی سے زائد افراد ہلاک جبکہ ایک سو تیس زخمی ہوگئے تھے۔
دوسری طرف صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں طالبان نے عیدالاضحی کے احترام میں سنیچر سےایک ہفتے تک یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔
طالبان ترجمان مسلم خان نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ عام شہریوں کو خوشی کے اس موقع پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ نہ بنے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے دفاع میں حملے کا جواب دیں گے۔
ادھر صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں پولیس سربراہ محمد عالم شنواری کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ایک پولیس چوکی پر راکٹ حملہ ہوا ہے جس میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔
 

No comments:

Post a Comment